منگل 25 فروری 2025 - 14:55
وائس آف نیشن کے زیرِ اہتمام سید مقاومت اور سید صفی الدین کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

حوزہ/معروف علمی و تحقیقی پلیٹ فارم 'وائس آف نیشن' کے زہرِ اہتمام سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ تعالٰی علیہ اور ان کے نائب شہید سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کی تشییع و تدفین کی مناسبت سے " ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کے عنوان سے ایک آنلائن ویبینار منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، معروف علمی و تحقیقی پلیٹ فارم 'وائس آف نیشن' کے زہرِ اہتمام سید مقاومت شہید سید حسن نصر اللہ رضوان اللہ تعالٰی علیہ اور ان کے نائب شہید سید ہاشم صفی الدین رضوان اللہ علیہ کی تشییع و تدفین کی مناسبت سے " ہم اپنے عہد پر قائم ہیں" کے عنوان سے ایک آنلائن ویبینار منعقد ہوا۔

آنلائن نشست سے معروف قلم کار ڈاکٹر نذر حافی، محقق محمد بشیر دولتی اور کالم نگار منظوم ولایتی نے خطاب کیا۔

خطباء نے شہید سید حسن نصر اللہ رض کی مجاہدانہ خدمات کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر نذر حافی کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر اللہ نے دوست دشمن سب کو متاثر کیا اور دشمن بھی کسی بھی اہم واقعہ کے بعد آپ کے خطاب کا انتظار کرتا تھا۔ الفاظ ہی نہیں، بلکہ ہاتھ کے اشاروں کنایوں سے بھی آپ پیغام دینے کے فن سے آگاہ تھے۔

محقق محمد بشیر دولتی نے کہا کہ شہداء نص قرآنی کے مطابق زندہ ہیں اور شہید سید حسن نصر اللہ رض اور شہید صفی الدین جیسی شخصیات انسانیت کا سرمایہ ہوتی ہیں جن کے چلے جانے سے ان کی راہ ختم نہیں ہوتی، بلکہ وسیع پیمانے پر شروع ہوتی ہے۔

محترم منظوم ولایتی کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر اللہ شہید ہمیں 'لبیک یا رسول اللہ ص' اور 'لبیک یا حسین ع' جیسے نعروں کا معنی و مفھوم سمجھا گئے۔ دشمن نے منوں ٹن باروں کے ذریعہ سے آپ کی آواز دبانا چاہا لیکن آج تشییع کے دن ایک ملین سے زیادہ شہید حسن نصر اللہ رض کے عاشقوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے۔

بقول ساحر لدھیانوی:

تم نے جس خون کو مقتل میں دبانا چاہا

آج وہ کوچہ و بازار میں آنکلا ہے

یاد رہے کہ اِس آنلائن ویبینار میں میزبانی کے فرائض محترم منظور حسین حیدری نے انجام دئیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha